داعش کے خلاف تعاون کو مضبوط بنایا جائے: کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہوں نے فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کے ساتھ ملاقات میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کی ہے۔ جان کیری نے پیرس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ۔ لبنان، مصر، ترکی اور اب پیرس میں حملوں کے بعد یہ واضح ہے کہ عالمی برادری کو دولتِ اسلامیہ کی جڑوں پر حملہ کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔ جبکہ برطانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے دہشت گرد برطانیہ میں ایک بڑا سائبر حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ تفصيل کے ساتھ نصرت جہاں۔