فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فائرنگ کے واقعات اور دھماکوں میں 127زائد افراد ہلاک
،تصویر کا کیپشن پیرس کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملوں اور دھماکوں میں کم سے کم 127 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتین دھماکے فٹبال سٹیڈیم کے باہر اُس وقت ہوئے جب جرمنی اور فرانس کے درمیان دوستانہ میچ جاری تھا۔
،تصویر کا کیپشندھماکوں کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس میں سٹیڈیم کے باہر دھماکوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ خودکش دھماکے تھے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس میں امدادی کارکن زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیرس میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنلبریشن اخبار سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ انھوں نے لا بیلے ایکوئپے کیفے کے باہر 100 سے زیادہ گولیوں کے راؤنڈز چلنے کی آوازیں سنیں۔
،تصویر کا کیپشنپیرس میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ’ریستوران لی کیریلون کے قریب ہونے والے حملے کے بعد وہاں دس کے قریب افراد سڑک پر لیٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، یا تو وہ ہلاک ہو چکے ہیں یا پھر زخمی ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنپیرس میں ہونے والے حملوں کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے جرمنی، روس اور جاپان سمیت کئی ممالک میں فرانسیسی سفارتخانوں کے باہر لوگ پھول رکھ رہے ہیں۔