شارجہ ٹیسٹ کا فیصلہ کن دن

شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کے کھیل کی تصاویر۔

شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے پہلے سیشن کا عمدہ آغاز کیا اور دن کے دوسرے ہی اوور میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ یاسر شاہ نے جو روٹ کو چھ رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنشارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے پہلے سیشن کا عمدہ آغاز کیا اور دن کے دوسرے ہی اوور میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ یاسر شاہ نے جو روٹ کو چھ رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
پہلے سیشن میں انگلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ذوالفقار بابر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپہلے سیشن میں انگلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ذوالفقار بابر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سمیت پٹیل جنھوں نے پہلی اننگز میں 42 رنز بنائے تھے دوسری اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے ذوالفقار بابر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنسمیت پٹیل جنھوں نے پہلی اننگز میں 42 رنز بنائے تھے دوسری اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے ذوالفقار بابر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگز میں نصف سنچری سکور کرنے والے جیمز ٹیلر بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف دو رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں نصف سنچری سکور کرنے والے جیمز ٹیلر بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف دو رنز ہی بنا سکے۔
انگلش کپتان ایلسٹر کک کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 46ویں نصف سنچری تھی۔
،تصویر کا کیپشنانگلش کپتان ایلسٹر کک کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 46ویں نصف سنچری تھی۔
کھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی عادل رشید تھے جو 22 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنکھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی عادل رشید تھے جو 22 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
شعیب ملک نے بھی شارجہ ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کیا اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے بھی شارجہ ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کیا اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
کپتان الیسٹر کک کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ تھی جنھوں نے اپنے سامنے چار بیٹسمینوں کو صرف 31 گیندوں پر پویلین واپس جاتے دیکھا۔
،تصویر کا کیپشنکپتان الیسٹر کک کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ تھی جنھوں نے اپنے سامنے چار بیٹسمینوں کو صرف 31 گیندوں پر پویلین واپس جاتے دیکھا۔
پاکستان یہ ٹیسٹ میچ اور تین میچوں کی سیریز دو، صفر سے جیت کر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان یہ ٹیسٹ میچ اور تین میچوں کی سیریز دو، صفر سے جیت کر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔