پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ پہلی اننگز میں پاکستان پر 72 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں اب سے تھوڑی دیر پہلے انگلینڈ کی سبقت بغیر کسی نقصان کے ختم کر دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے چار، یاسر شاہ نے تین، راحت علی نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنکھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے۔ تیسرے روز پاکستان کو پہلی کامیاب جیمز ٹیلر کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ راحت علی نے ٹیلر کو 76 رنز پر آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشندوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے صرف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے تھے۔
،تصویر کا کیپشنتین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔