انیسویں صدی کا پیکنگ کیسا تھا؟

لندن میں ایشیائی آرٹ کی نمائش کے سلسلے میں چین کے شہر ’پیکنگ‘ کی قدیم تصاویر کی نمائش کی جا رہی ہے۔

پیکنگ کی نایاب ابتدائی تصاویر
،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر فوٹو گرافر ٹامس چائلڈ نے سنہ 1870 اور 1880 کے درمیان کھینچی تھیں۔ ’منگولیئن لاما‘ نامی یہ تصویر پیکنگ کی کسی بھی مذہبی شخصیت کی اولین تصاویر میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر16، ’پل‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشن بیجنگ کے ایک محل کا ’چاند پل،‘ جو ایک جھیل کے کنارے واقع گرمائی محل کے قریب واقع ہے۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر13، ’سٹون جنک، سمر پیلیس‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشنٹامس چائلڈ نے 1870 کی دہائی میں اس ’سنگ مرمر کی کشتی‘ کی تصویر لی تھی۔ دوسری جنگِ افیون کے بعد اسے نقصان پہنچا تھا۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 85، ’پیکنگ سٹریٹس‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں چینی شہر پیکنگ کے چنگ خاندان کے تحت صنعتی مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 182، ’دولھا دلھن‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشنچائلڈ نے چنگ شاہی خاندان کی شادیوں کی رسوم و رواج کی تین تصاویر کھینچی تھیں۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 138، ’پے ین زی، ازیور کلاؤلڈ معبد‘ ، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشنیوان شاہی خاندان کی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا ’ابرِ لاجوردی معبد‘ جو مغربی بیجنگ کی ’خوشبودار پہاڑی‘ پر قائم ہے۔ اس تصویر میں معبد کے دروازے پر سنگ مرمر کا بنا سفید پیگوڈا دکھائی دے رہا ہے۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 49، ’آبرویٹوری، برانز آسٹرونومیکل انسٹرومینٹ‘ ، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشناس تصویر میں فلکیات کا ایک قدیم آلہ دکھائی دے رہا ہے۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 195، ’پیریڈ آف کیملز‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر 19ویں صدی میں شاہراہ ریشم کے مسافروں کی اولین تصاویر میں سے ایک ہے۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 142، ’گریٹ وال آف چائنا‘ 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشنعظیم دیوارِ چین کی ایک ابتدائی تصویر۔
ٹامس چائلڈ کی نمبر 62، ’گریٹ پیور گیٹ‘، 1870 کی دہائی
،تصویر کا کیپشن19ویں صدی میں چین کے ’امپیریل سٹی‘ کے سامنے والے دروازے کی تصویر۔