’لڑکے کی ہلاکت پر دل دکھ رہا ہے‘

پاکستان میں پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ضلع سوات میں حالیہ زلزلے کی وجہ سے انتیس افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوئے ہیں۔ چار ہزار گھر جزوی طور پر اور دو سو پچاس گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ چار باغ، بحرین اور کالام کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ تفصيل کے ساتھ عنبر شمسي، جو اس وقت زلزلے سے سب سے زيادہ متاثرہ علاقے سوات ميں ہیں۔