دیس دیس کے قبائل

سروائیول انٹرنیشنل کے سالانہ تصویری مقابلے میں شامل دنیا بھر کے قبائل کی رنگارنگ تصاویر۔

جنوب مشرقی ایشیا میں باجاؤ قبائل کی یہ تصویر سو یو کیات نے لی تھی جو اس سال کے سروائیول انٹرنیشنل کے مقابلے میں سرفہرست رہی۔ یہ قبائلی سانس روک کر پانچ منٹ تک زیر آب رہ کر مچھلی کا شکار کر لیتے ہیں۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں انھیں سمندری خانہ بدوش کہا جاتا ہے اور یہ لوگ غوطہ خوری کی قدرتی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوب مشرقی ایشیا میں باجاؤ قبائل کی یہ تصویر سو یو کیات نے لی تھی جو اس سال کے سروائیول انٹرنیشنل کے مقابلے میں سرفہرست رہی۔ یہ قبائلی سانس روک کر پانچ منٹ تک زیر آب رہ کر مچھلی کا شکار کر لیتے ہیں۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں انھیں سمندری خانہ بدوش کہا جاتا ہے اور یہ لوگ غوطہ خوری کی قدرتی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔
اس مقابلے میں شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں کو اپنی تصاویر بھیجنے کی اجازت تھی۔ اس مقابلے میں تین مختلف عنوانات کے تحت تصویریں بھیجنے کے لیے کہا گیا تھا۔ عنبر مراد نے تبت سے ایک لڑکے کی تصویر بھیجی جو عمدو صوبے میں دعائیہ پرچموں کے درمیان کھیل میں مشغول تھا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں کو اپنی تصاویر بھیجنے کی اجازت تھی۔ اس مقابلے میں تین مختلف عنوانات کے تحت تصویریں بھیجنے کے لیے کہا گیا تھا۔ عنبر مراد نے تبت سے ایک لڑکے کی تصویر بھیجی جو عمدو صوبے میں دعائیہ پرچموں کے درمیان کھیل میں مشغول تھا۔
ڈائریکٹر آف سروائیول سٹیون کوری نے کہا کہ فوٹوگرافروں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قبائلی لوگوں کی اس طرح عکاسی کریں کہ وہ عصر حاضر کے معاشروں کے فرد دکھائی دیں نہ کہ ماضی میں پھنسے ہوئے لوگ۔ پیری ریباس نے مالی کی پیول قبیلے کی خواتین کی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی۔
،تصویر کا کیپشنڈائریکٹر آف سروائیول سٹیون کوری نے کہا کہ فوٹوگرافروں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قبائلی لوگوں کی اس طرح عکاسی کریں کہ وہ عصر حاضر کے معاشروں کے فرد دکھائی دیں نہ کہ ماضی میں پھنسے ہوئے لوگ۔ پیری ریباس نے مالی کی پیول قبیلے کی خواتین کی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی۔
ایتھیوپیا کی اومو وادی میں دسانچ قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے کی تصویر آرتورو لوپیز نے بھیجی جو تصویری مقابلے کی بہتریں پورٹریٹ قرار پائی۔
،تصویر کا کیپشنایتھیوپیا کی اومو وادی میں دسانچ قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے کی تصویر آرتورو لوپیز نے بھیجی جو تصویری مقابلے کی بہتریں پورٹریٹ قرار پائی۔
جنوبی امریکہ میں کولمیبا کے مقامی ہوئتوتو قبیلے کا یہ لڑکا بارش میں مچھلی کا شکار کر کے لوٹ رہا ہے۔ یہ تصویر ماریو مورسیا لوپیز نے لی تھی۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی امریکہ میں کولمیبا کے مقامی ہوئتوتو قبیلے کا یہ لڑکا بارش میں مچھلی کا شکار کر کے لوٹ رہا ہے۔ یہ تصویر ماریو مورسیا لوپیز نے لی تھی۔
گنی بساؤ میں چاولوں کے کھیت میں ایک لڑکی روایتی شال پہنے کھڑی ہے۔ یہ منظر لوئس میلو نے عکس بند کیا۔
،تصویر کا کیپشنگنی بساؤ میں چاولوں کے کھیت میں ایک لڑکی روایتی شال پہنے کھڑی ہے۔ یہ منظر لوئس میلو نے عکس بند کیا۔
ایتھیوپیا کے سوری قبائل کی جارحانہ ثقافت کا ایک اہم حصہ ڈنڈوں سے لڑائی ہے جسے ڈونگا یا سیگنی کہا جاتا ہے۔ ٹریور کول نے یہ تصویر اومو وادی میں بنائی جس میں دو مقامی افراد ایک کچی دیوار سے لگے کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایتھیوپیا کے سوری قبائل کی جارحانہ ثقافت کا ایک اہم حصہ ڈنڈوں سے لڑائی ہے جسے ڈونگا یا سیگنی کہا جاتا ہے۔ ٹریور کول نے یہ تصویر اومو وادی میں بنائی جس میں دو مقامی افراد ایک کچی دیوار سے لگے کھڑے ہیں۔
سیمون بکسٹن کی اس تصویر میں ایتھیوپیا کے ہمار قبائل کی یہ خاتون ناشتہ بنانے میں مصروف ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیمون بکسٹن کی اس تصویر میں ایتھیوپیا کے ہمار قبائل کی یہ خاتون ناشتہ بنانے میں مصروف ہے۔
برازیل کے ایمازون علاقے میں یاوالاپتی قبیلے کا ایک فرد اپنے چہرے پر نقش و نگار بنا رہا ہے۔ یہ تصویر سرگئی گویرود نے بنائی۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل کے ایمازون علاقے میں یاوالاپتی قبیلے کا ایک فرد اپنے چہرے پر نقش و نگار بنا رہا ہے۔ یہ تصویر سرگئی گویرود نے بنائی۔
برازیل ہی میں جارج ماگریرا نے یہ تصویر ماربو قبائل کے بچوں کی بنائی جو کھیل میں مشغول تھے۔
،تصویر کا کیپشنبرازیل ہی میں جارج ماگریرا نے یہ تصویر ماربو قبائل کے بچوں کی بنائی جو کھیل میں مشغول تھے۔
ایرک منڈلنگ نے یہ تصویر میکسیکو کے گاؤں سنتیاگو تلاپا میں ایک مقامی عورت کی بنائی جو اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے تھی۔
،تصویر کا کیپشنایرک منڈلنگ نے یہ تصویر میکسیکو کے گاؤں سنتیاگو تلاپا میں ایک مقامی عورت کی بنائی جو اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے تھی۔
میکسیکو میں ہویچول قبائل کےبچے چاک اور پاوڈر سے اپنے پیر رنگنے کے لیے جمع ہیں۔ یہ تصویر اینکر ڈونکر نے لی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو میں ہویچول قبائل کےبچے چاک اور پاوڈر سے اپنے پیر رنگنے کے لیے جمع ہیں۔ یہ تصویر اینکر ڈونکر نے لی تھی۔