ابوظہبی کے میدان پر بلے بازوں کا راج

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کی تصاویر

پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں انگلش بلے بازوں نے بھی پہلی اننگز میں عمدہ بلے بازی کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں انگلش بلے بازوں نے بھی پہلی اننگز میں عمدہ بلے بازی کی ہے۔
انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عمران خان نے معین علی کو 35 رنز پر آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عمران خان نے معین علی کو 35 رنز پر آؤٹ کیا۔
معین علی عمران کی باہر جاتی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
،تصویر کا کیپشنمعین علی عمران کی باہر جاتی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی طرح پاکستان کی فیلڈنگ بھی معیاری نہیں تھی اور شان مسعود نے ایئن بیل کا کیچ چھوڑ کر پاکستان کے لیے دوسری وکٹ حاصل کرنے کا موقع گنوایا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی طرح پاکستان کی فیلڈنگ بھی معیاری نہیں تھی اور شان مسعود نے ایئن بیل کا کیچ چھوڑ کر پاکستان کے لیے دوسری وکٹ حاصل کرنے کا موقع گنوایا۔
بیل نے پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے دیے گئے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نصف سنچری بنائی۔
،تصویر کا کیپشنبیل نے پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے دیے گئے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نصف سنچری بنائی۔
انگلش بلے باز متحدہ عرب امارات کے گرم موسم سے پریشان دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنانگلش بلے باز متحدہ عرب امارات کے گرم موسم سے پریشان دکھائی دیے۔
کک تیسرے دن کے آخر تک کریز پر موجود رہے اور میدان سے واپسی پر تماشائیوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
،تصویر کا کیپشنکک تیسرے دن کے آخر تک کریز پر موجود رہے اور میدان سے واپسی پر تماشائیوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود رہی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ دیکھنے کے لیے پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود رہی۔