ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام

ابوظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی تصاویر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنر شان مسعود صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنر شان مسعود صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی نقصان کے بعد محمد حفیظ اور پانچ سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شعیب ملک نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد محمد حفیظ اور پانچ سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شعیب ملک نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ جیمز اینڈرسن نے حاصل کی جب ان کی شاٹ پچ گینڈ شان مسعود کے ہیلمٹ سے ٹکراتی ہوئی وکٹوں پر جا گری۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ جیمز اینڈرسن نے حاصل کی جب ان کی شاٹ پچ گینڈ شان مسعود کے ہیلمٹ سے ٹکراتی ہوئی وکٹوں پر جا گری۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنھوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے اور اپنی سنچری سے دو رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنھوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے اور اپنی سنچری سے دو رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں دو سپنرز کو شامل کیا ہے۔ لیگ سپنر عادل عثمان رشید اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ آف سپنر معین علی پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں دو سپنرز کو شامل کیا ہے۔ لیگ سپنر عادل عثمان رشید اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جبکہ آف سپنر معین علی پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
میچ کے دوران پاکستانی بلے بازوں اور انگلش بولروں کے درمیان تو تو، میں میں کے وقعات بھی پیش آئے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوران پاکستانی بلے بازوں اور انگلش بولروں کے درمیان تو تو، میں میں کے وقعات بھی پیش آئے۔
پانچ سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شعیب ملک نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کریئر کی تیسری سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔
،تصویر کا کیپشنپانچ سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شعیب ملک نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کریئر کی تیسری سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔
یونس خان نے معین علی کی گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان نے معین علی کی گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن انگلینڈ کی ٹیم کے لیے خاصہ مشکل ثابت ہوا۔انگلش بولرز کو پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور جو ایک دو موقعے انھیں ملے وہ این بیل نے سلپ میں کیچز گرا کر گنوا دیے۔
،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن انگلینڈ کی ٹیم کے لیے خاصہ مشکل ثابت ہوا۔انگلش بولرز کو پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور جو ایک دو موقعے انھیں ملے وہ این بیل نے سلپ میں کیچز گرا کر گنوا دیے۔
ابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن بظاہر پاکستان ٹیم کے نام رہا۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔
،تصویر کا کیپشنابو ظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن بظاہر پاکستان ٹیم کے نام رہا۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔