انقرہ میں دھماکے کے بعد تباہی کے مناظر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی ایک امن ریلی کے دوران دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ ایک امن ریلی میں حصہ لینے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ ریلی کا مقصد کرد علیحدگی پسند گروہ پی کے کے، کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرنا تھا۔
،تصویر کا کیپشندھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ ایک امن ریلی میں حصہ لینے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ ریلی کا مقصد کرد علیحدگی پسند گروہ پی کے کے، کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرنا تھا۔
ترک حکام کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں امن ریلي کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک اور 186 زخمی ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنترک حکام کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں امن ریلي کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک اور 186 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے شدت پسندوں نے کیے ہیں۔ ان اطلاعات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں سے ایک خود کش حملہ تھا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے شدت پسندوں نے کیے ہیں۔ ان اطلاعات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں سے ایک خود کش حملہ تھا۔
سنیچر کو ’امن اور جمہوریت‘ نام کی اس ریلی کی کال دینے والوں میں کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی بھی شامل تھی۔ ریلی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہونا تھی۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو ’امن اور جمہوریت‘ نام کی اس ریلی کی کال دینے والوں میں کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی بھی شامل تھی۔ ریلی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہونا تھی۔
ایک مقامی شہری نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں اور متعدد لاشیں دیکھیں۔
،تصویر کا کیپشنایک مقامی شہری نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں اور متعدد لاشیں دیکھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی ایچ ڈی پی کی ریلی کو دیار بکیر شہر میں عام انتخابات سے قبل نشانہ بنایا گيا تھا۔
،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی ایچ ڈی پی کی ریلی کو دیار بکیر شہر میں عام انتخابات سے قبل نشانہ بنایا گيا تھا۔