اسرائیلی میں سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی جن میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کے مشرقی حصے میں جمعے کو اسرائیلی فورسز نے تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ 20 سے زیادہ نوجوان زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کر رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل میں گذشتہ کئی دنوں سے یہودی آباد کاروں اور عربوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے علاوہ چار فلسطینوں کو یہودی آبادکاروں نے چھرے مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی عمر 15 برس بتائی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنحماس کے رہنما نے مشرقی یروشلم میں تازہ جھڑپوں اور اجتجاج کی لہر کو فلسطینوں کی طرف سے ایک اور انتفاضہ قرار دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامدادی اداروں کے مطابق مارے جانے والے تین فلسطینی نوجوان کی عمریں 20 سال کے قریب تھیں اور انھیں اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنفلسطینی مردوں نے قدیم یروشلم کے باہر نماز جمعہ ادا کی۔
،تصویر کا کیپشننماز کے دوران اسرائیل فوج کے مسلح جوان موقعے پر موجود رہے۔
،تصویر کا کیپشنغزہ کے مشرقی حصے میں اسرائیل کی سرحد کے قریب فلسطینوں نوجوانوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
،تصویر کا کیپشناسرائیلی فوج کے مطابق دو سو کے قریب فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلائے۔