ون ڈے سیریز پاکستان کے نام

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو 161 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو 161 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہا۔
میچ کے دوران زمبابوے کے اوپنر رچمنڈ متوم بامی محمد عرفان کی تیز رفتار اور اٹھتی ہوئی گیند کو کھیل نہ سکے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوران زمبابوے کے اوپنر رچمنڈ متوم بامی محمد عرفان کی تیز رفتار اور اٹھتی ہوئی گیند کو کھیل نہ سکے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔
متوم بامی گیند لگنے کے بعد تکلیف میں دکھائی دیے لیکن کچھ دیر بعد ہی انھوں نے اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنمتوم بامی گیند لگنے کے بعد تکلیف میں دکھائی دیے لیکن کچھ دیر بعد ہی انھوں نے اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں نوجوان کھلاڑی بلال آصف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 38 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے اس میچ میں نوجوان کھلاڑی بلال آصف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 38 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 104 کے مجموعی سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ محمد حفیظ 13 اور احمد شہزاد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے ایک روزہ میچ میں 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 104 کے مجموعی سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ محمد حفیظ 13 اور احمد شہزاد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے اور پاکستان کو یہ میچ اور سیریز جیتوانے میں کامیاب ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے اور پاکستان کو یہ میچ اور سیریز جیتوانے میں کامیاب ہوئے۔
شعیب ملک کو مین آف دی سیریز جبکہ بلال آصف مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک کو مین آف دی سیریز جبکہ بلال آصف مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔