امریکہ میں بندوقوں کے حامی اور مخالفین پھر مدمقابل

امریکي ریاست اوریگن کے ایک کالج میں فائرنگ کے واقعے میں نو افراد کی ہلاکت نے امریکہ میں ایک بار پھر پستول اور بندوق پر پابندی لگانے کی بحث چھیڑ دی ہے۔ صدر اوباما نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ترقی یافتہ ملک ہے جو ایسے واقعات کو روکنے میں اب تک ناکام رہا ہے۔ واشنگٹن سے برجیش اپادھیائے کی رپورٹ