شام میں روس کی حکومت کے مخالفین کے خلاف فضائی کارروائیاں
روس کی وزارت دفاع کے مطابق روسی جیٹ طیاروں نے بدھ کی رات شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن امریکی حُکام کا کہنا ہے کہ روس شدت پسندوں کے خلاف نہیں بلکہ صدر بشار الاسد کے مخالفین پر وار کر رہا ہے۔ اِس دوران شام ميں کسي حادثاتي جھڑپ سے بچنے کے ليے امريکہ اور روس کي فوج کے مذاکرات آج متوقع ہیں۔ شام کی جنگ میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال پر زیاد ظفر کی رپورٹ۔