پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست
،تصویر کا کیپشنہرارے میں تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یاسر شاہ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی ہے۔ یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے 259 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ساری ٹیم 37 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یاسر شاہ کے علاوہ شعیب ملک نے تین اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ وہاب ریاض وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی اننگز کی خاص بات عماد وسیم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ تھی جنھوں نے بلترتیب 61 اور 75 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد رضوان اور عماد وسیم کی بیٹنگ کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے سنگلز لینے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیا اور سکور بورڈ کو متحرک رکھا۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور سرفراز احمد کی 65 رنز کی شراکت سے پاکستانی ٹیم نے کچھ سکون کا سانس لیا
،تصویر کا کیپشنعماد وسیم نے عمدہ آل روانڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عمدہ بیٹنگ کرنےعلاوہ پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنطویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے ابتدائی چار اوروں میں صرف سات رنز دیے۔