ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ کی تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنہرارے میں دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 15 رنز سے شکست دے کر دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی بیٹنگ کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان 136 رنز بنا سکی۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی جانب سے پینگارا اور جونگوے نے دو دو جبکہ کریمر اور اتسیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنعمر اکمل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 38 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اس میچ میں بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم بطور کپتان وہ اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح یاب کرانے میں کامیاب رہے۔