افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی قندوز شہر میں طالبان کے خلاف کارروائی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں طالبان جنگجوؤں کا ملک میں سٹریٹیجک لحاظ سے اہم شہر قندوز پر قبضے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے جوابی حملے کا آغاز کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقندوز پر قبضے کے لیے جاری لڑائی میں افغان سکیورٹی فورسز تیار۔
،تصویر کا کیپشنطالبان نے قندوز میں جیل پر حملہ کیا اور قیدیوں کو رہا کرایا۔ اس تصویر میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقندوز میں لڑائی کے باعث لوگوں نے شہر سے نقل مکانی کی۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں طالبان نے اپنے جھنڈے لہرائے۔
،تصویر کا کیپشنشہر پر قبضے کے بعد طالبان جنگجو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنافغان سکیورٹی فورس کے اہلکار قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی میں حصہ لینے کو تیار۔
،تصویر کا کیپشنعالمی ریڈ کراس کی گاڑی میں طالبان جنگجو سفر کر رہے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان جنگجو ہوائی اڈے کی جانب بھی پیش قدمی کریں گے۔ تاہم مقامی افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسے کوئی پیش قدمی نہیں ہو رہی۔
،تصویر کا کیپشنقندوز میں پولیس کے ترجمان سید سرور حسین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سینٹرل جیل اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد کا علاقہ کلیئر کروا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قندوز کا قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کی صبح قندوز میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔