شدت پسند اب بھی اتنے بڑے حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاک فضائيہ کے بيس پر شدت پسندوں نے حملہ کيا ۔ تیرہ حملہ آوروں سمیت کم از کم بیالیس افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان ميں ايک کيپٹن سميت بري فوج کے تين اور فضائیہ کے 23 اہلکار شامل ہيں۔ کالعدم تنظيم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ فوجي ترجمان کے بقول اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے فضائيہ کے اہلکاروں اور عملے کے افراد کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر میں ادا کي گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ پشاور سے عزیزاللہ خان