اجرامِ فلکی کے سنہ 2015 کے مقابلے میں مختلف کیٹیگریز میں انعام حاصل کرنے والی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنیہ رات کے وقت آسمان پر جھلملاتی روشنی سے لے کر ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر موجود ستاروں کی تصاویر ہیں جنھیں رواں سال کے مقابلے جینے کا اعزاز ملا۔ یہ تصویر ناروے کے دریائے لوماس کی ہے جسے اریلڈ ہٹمین نے کھینچا۔
،تصویر کا کیپشناس مقابلے میں کل گیارہ کیٹیگریز کے لیے فوٹوگرفرز نے اپنی تصاویر جمع کروائی تھیں۔ ’ہمارا سورج‘ کی کیٹیگری میں اس تصویر کے لیے پاؤلو پورسسلانا نے کامیابی حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنسورج گرہن کی یہ تصویر لوس جمٹ نے رواں برس 20 مارچ کو ناروے میں سوالبرڈ کے مقام پت کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنجنوب اور شمال میں سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والے منظر کی عکس بندی کے لیے ایک الگ کیٹیگری موجود ہے۔ جیم پرسے نے یہ تصویر میں سویڈن میں ابیسکو کے نیشنل پارک میں لی۔
،تصویر کا کیپشن’ہمارا چاند‘ نامی کیٹیگری میں مقابلہ جیتنے والے فوٹوگرافر کا نام اندراس پیپ ہے اور ان کا تعلق ہنگری سے ہے۔
،تصویر کا کیپشنسورج کی تصویر کی کیٹیگری میں ڈیوڈ رانگبروگ دوسرے نمبر پر تھے۔ انھوں نے 20 مارچ سنہ 2015 کے سورج گرہن کی تصویر بنائی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر لیفٹریز ویلیساراٹس نے لی۔ اسے ’ایرو مسڈ دا ہارٹ‘ کہا جاتا ہے۔ جہاں ’ہارٹ ایبولا‘ گیسوں اور الیکٹرونز سے دل کی شکل میں ڈھلا منظر پیش کرتا ہے اور ایک دم دار ستارا ’جیکویس‘ اس کے قریب سے گزرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلگینسیو ڈیاز کی لی گئی یہ تصویر ہمارے نظامِ شمسی سے بہت آگے بہت دور موجود کئی ہزارستاروں کی ہے جو مکھیوں کے گروہ کی مانند نظر آرہے ہیں۔ اسے اومیگا سینٹوری بھی کہا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکہکشاں کی بہترین تصویر لینے کا اعزاز مائکل وان ڈوم نے حاصل کیا۔ انھوں نے M33 نامی کہکشاں کی تصویر لی تھی۔
،تصویر کا کیپشن15 سالہ جارج مارٹن نے اجرامِ فلکی کی تصویر لینے والے کم عمر ترین فوٹوگرافر کے شعبے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے محبت اور خوشی کے نام سے موسوم ’لوجوائے‘ دمدار تارے کی تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشنسبیسٹین وٹمر نے طاقتور ٹیلی سکوپ کی مدد سے بنائی جانے والی تصویر پر خصوصی انعام جیتا۔ انھوں نے اس تصویر میں دمدار تاروں اور مریخ کا مقابلہ دکھایا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہترین نئے فوٹوگرافر کی کیٹیگری کے لیے سر پیٹرک مور پرائز اس فوٹوگرافر کو دیا جاتا ہے جو ایک سال سے زائد عرصے تک کائنات کی تصاویر کی عکس بندی کرتا رہا ہو۔ اس بار یہ انعام ڈیویڈ ٹولیڈے کو ملا ہے۔
،تصویر کا کیپشنٹومی ایلیسن کی یہ تصویر انسان اور خلا کے تعلق کی عکاسی کرتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2015 کے اجرامِ فلکی کے تصویری مقابلے کی نمائش لندن کی رائل آبزرویٹری گرین ویچ میں 26 جون تک جاری رہے گی۔