پاکستان فضائیہ کے کیمپ پر حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان فضائیہ کے کیمپ پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کی تصاویر۔

جمعے کی علی الصبح صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کی علی الصبح صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کاررائی میں 13 حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کاررائی میں 13 حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔
بڈھ بیر میں قائم پاکستانی فضائیہ کے کیمپ میں سات سے دس حملہ آوروں نےگارڈ روم پر حملہ کیا اور سکیورٹی حصار توڑ کر کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنبڈھ بیر میں قائم پاکستانی فضائیہ کے کیمپ میں سات سے دس حملہ آوروں نےگارڈ روم پر حملہ کیا اور سکیورٹی حصار توڑ کر کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔
کوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس، سکیورٹی فورسز اور ڈیفنس سکیورٹی گارڈز کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہے جنھوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس، سکیورٹی فورسز اور ڈیفنس سکیورٹی گارڈز کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود ہے جنھوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تقریباً 23 افراد کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنریسکیو 1122 کے مطابق تقریباً 23 افراد کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان جوف کے مطابق حملہ آورروں کا ایک گروپ نے قریبی مسجد میں گھس کر وہاں موجود 16 افراد کو ہلاک کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان جوف کے مطابق حملہ آورروں کا ایک گروپ نے قریبی مسجد میں گھس کر وہاں موجود 16 افراد کو ہلاک کیا۔
پاکستان فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں دس فوجی اہلکار زخمی جبکہ اسفندیار نامی ایک کیپٹن ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں دس فوجی اہلکار زخمی جبکہ اسفندیار نامی ایک کیپٹن ہلاک ہوئے ہیں۔