مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں

مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ میں اتوار کو جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب یہودیوں کا نیا سال شروع ہو رہا تھا۔

عالمی برادری کی جانب سے صبر و تحمل کی درخواست کے باوجود مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے اور اس کے اطراف میں تیسرے روز بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعالمی برادری کی جانب سے صبر و تحمل کی درخواست کے باوجود مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے اور اس کے اطراف میں تیسرے روز بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
اتوار کو یہ جھڑپیں یہودیوں کے نئے سال’روش ہاشونا‘ شروع ہونے سے پہلے شروع ہوئی تھیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ ہنگاموں کو روکنے کے لیے وہ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو یہ جھڑپیں یہودیوں کے نئے سال’روش ہاشونا‘ شروع ہونے سے پہلے شروع ہوئی تھیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ ہنگاموں کو روکنے کے لیے وہ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوئے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق قدیم شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فلسطینی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اور عینی شاہدین کے مطابق قدیم شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فلسطینی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی مظاہرین کو خدشہ ہے کہ اسرائیل ان قوانین کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جن کے تحت یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت تو ہے لیکن وہ عبادت نہیں کر سکتے۔ ان خدشات پر اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسجد کے موجودہ قواعد و ضوابط کو برقرار رکھا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنفلسطینی مظاہرین کو خدشہ ہے کہ اسرائیل ان قوانین کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جن کے تحت یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت تو ہے لیکن وہ عبادت نہیں کر سکتے۔ ان خدشات پر اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسجد کے موجودہ قواعد و ضوابط کو برقرار رکھا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک اردن کے بادشاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں اشتعال کا باعث ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک اردن کے بادشاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں اشتعال کا باعث ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فلسطینی ہلال احمر کے ڈائریکٹر امین ابو غزالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو جھڑپوں میں 26 فلسطینی زخمی ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فلسطینی ہلال احمر کے ڈائریکٹر امین ابو غزالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو جھڑپوں میں 26 فلسطینی زخمی ہوئے۔
مسجد الاقصیٰ کا انتظام سنبھالنے والی اردن کی تنظیم’وقف‘ کا کہنا ہے کہ پولیس کے مسجد کے بہت اندر تک آنے کی وجہ سے مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمسجد الاقصیٰ کا انتظام سنبھالنے والی اردن کی تنظیم’وقف‘ کا کہنا ہے کہ پولیس کے مسجد کے بہت اندر تک آنے کی وجہ سے مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے ارد گرد جمع فلسطینی نوجوان مسجد کے اندر داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور سٹن گرینیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناے ایف پی کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے ارد گرد جمع فلسطینی نوجوان مسجد کے اندر داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور سٹن گرینیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔