فلم منٹو سنسر ہونے سے کیسے بچی؟

پاکستان کے سینماؤں میں اردو کے چوٹی کے ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر ایک کمرشل فیچر فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام بھی ’منٹو‘ ہے۔ اس فلم میں منٹو کی پہلو دار ادبی و ذاتی زندگی کا احاطہ کیسے کیا گیا؟ اس بارے میں وسعت اللہ خان نے منٹو کے ڈائریکٹر اور ہیرو سرمد سلطان کھوسٹ سے گفتگو اور ان سے پوچھا کہ منٹو پر فلم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟