برطانیہ کی جنگلی حیات فوٹوگرافی ایوارڈ 2015 کی انعام یافتہ تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنجنگلی حیات فوٹو گرافی کےمقابلے کی سولہ مختلف کیٹیگریوں میں ہزاروں تصاویر پیش کی گئیں۔ بیری ویلیئم کی بحری پرندے گیننٹ کی تصویر کو پہلے انعام سے نوازا گیا۔ یہ تصویر انھوں نےشیٹلینڈ جزیرے پر بنائی
،تصویر کا کیپشن’جانوروں کے پوٹریٹ‘ گیٹیگری میں انعام گرگٹ کی اس تصویر کو ملا جو ولیئم ہاروی نے مقابلے میں پیش کی تھی
،تصویر کا کیپشنجانوروں کے رویوں کی گیٹیگری میں کرس ورسلی کی اس تصویر کو انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا جس میں ایک چکور اپنی دم کی نمائش کر رہا ہے
،تصویر کا کیپشنٹم ہنٹ کی پانی میں تیرنے والےاس کیڑے جسے فیری موس بھی کہا جاتا ہے، کی تصویر کو ’برٹن بوٹینکل کیٹگری‘ میں پیش کیا جسےانعام کے لیے چناگیا
،تصویر کا کیپشنبرٹش نیچر کی بلیک اینڈ وائٹ گیٹیگری میں ٹیری وٹکر کی اس تصویر کو انعام ملا جس میں انھوں نے سکاٹ لینڈ کے پہاڑی علاقوں میں گلابی پاؤں والی بطخوں کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا
،تصویر کا کیپشن’شہری جنگی حیات‘ کی گیٹیگری میں میناؤں کے اس گروہ کی تصویر کو انعام ملا جسے تھوموس برینگوائن نے بنایا تھا
،تصویر کا کیپشنوڈلینڈ گیٹیگری میں لندن میں بنائی گئی چتانیا ڈیسفینڈ کی اس تصویر کو چنا گیا
،تصویر کا کیپشن’قدت سے قربت‘ کی گیٹیگری میں کرس سپیلر کی تصویر کو چناگیا جس میں ایک چھوٹا کیڑا مینڈک کی آنکھوں کے درمیان چلتا نظر آ رہا ہے
،تصویر کا کیپشندستاویزی سیریز کی گیٹیگری میں انعام ڈیوڈ کی رینگنےوالے مینڈک کو ملا۔ یہ تصویر انھوں نے نارتھ یارک مورز نیشنل پارک میں تیار کی
،تصویر کا کیپشنکیون سافورڈ کی ہرن کی چار تصویروں کو ایوارڈ ملا جو انھوں نے بہار، خزاں، سرما اور گرما میں تیار کی تھیں
،تصویر کا کیپشنبارہ سال سے کم عمر فوٹوگرافروں کی گیٹیگری میں دس سالہ میکس ایو کی اس تصویر کو چنا گیا
،تصویر کا کیپشن’نوجوان فوٹوگرافروں‘ کی گیٹیگری میں سولہ سالہ کائل مور کی اس تصویر کو انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ انعام کا حقدار قرار پانی والی ان تصاویر کو ایک تصویری نمائشوں میں پیش کیا جائےگا جو پورے ملک میں لگائی جائیں گی