مسجد الحرام میں کرین گرنے سے ہلاکتیں

مسجد الحرام کے احاطے میں تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی کرین گرنے کے بعد کے مناظر۔

سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع مسجد الحرام کے احاطے میں جمعے کو کرین کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
،تصویر کا کیپشنسعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع مسجد الحرام کے احاطے میں جمعے کو کرین کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ کرین تیز ہواؤں کی وجہ سے مسجد کی چھت پھاڑتے ہوئے نیچے جا گری تھی۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ کرین تیز ہواؤں کی وجہ سے مسجد کی چھت پھاڑتے ہوئے نیچے جا گری تھی۔
مذکورہ کرین کو ہٹانے کے لیے سنیچر کو بھاری مشینری کی مدد سے کام جاری رہا۔
،تصویر کا کیپشنمذکورہ کرین کو ہٹانے کے لیے سنیچر کو بھاری مشینری کی مدد سے کام جاری رہا۔
تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی کرین گرنے سے کم از کم 107 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنتعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی کرین گرنے سے کم از کم 107 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
شہری دفاع کے سعودی ادارے کے حکام نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے میں 238 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہری دفاع کے سعودی ادارے کے حکام نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے میں 238 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں انڈونیشیا، ایران اور بھارت کے شہری بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں انڈونیشیا، ایران اور بھارت کے شہری بھی شامل ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ جس وقت حادثہ پیش آیا مسجد الحرام نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنسعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ جس وقت حادثہ پیش آیا مسجد الحرام نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر شائع کی جانے والی تصاویر میں بھی بہت سی لاشوں اور زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کرین گرنے کے لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر شائع کی جانے والی تصاویر میں بھی بہت سی لاشوں اور زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کرین گرنے کے لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے۔