پاکستانی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کس بنیاد پر؟

پاکستاني ميں نادرا نے تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈز کو مشتبہ اور انتیس ہزار سے زیادہ شناختی کارڈز کو ایلین يا غير ملکي قرار دیتے ہوئے منسوخ کیا گیا اور بعض کی چھان بین جاری ہے۔ اس کی زد میں آنے والے افغان پناہ گزین کے علاوہ ایسے پشتون خاندان بھی ہیں جن کی تیسری نسل پاکستان میں پروان چڑھ رہی ہے۔ کہ جو قانون کے مطابق ان کے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے۔ تونادرا کس بنیاد پر کسی کے پاکستانی ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کر رہی ہے؟ اسلام آباد سے ارم عباسی کي رپورٹ