کندن پور: اقوام متحدہ کے مبصرین کا دورہ

اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم کا ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ تصاویر میں

سنیچر کو اقوام متحدہ کے مبصرین کی تین رکنی ٹیم نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر واقع کندن پور گاؤں کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو اقوام متحدہ کے مبصرین کی تین رکنی ٹیم نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر واقع کندن پور گاؤں کا دورہ کیا۔
پنجاب رینجرز کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ مبصرین کی ٹیم نے کندن پورگاؤں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب رینجرز کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ مبصرین کی ٹیم نے کندن پورگاؤں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرحد کے دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے مطابق آٹھ پاکستانی عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ بھارت نے بھی اپنے تین شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنواضح رہے کہ گذشتہ روز سرحد کے دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے مطابق آٹھ پاکستانی عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ بھارت نے بھی اپنے تین شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم نے کندن پورگاؤں میں متاثرہ گھروں کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم نے کندن پورگاؤں میں متاثرہ گھروں کا دورہ کیا۔
اپنے اس دورے کے دوران ٹیم نے کندن پور کے رہائشیوں اور متاثرہ افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشناپنے اس دورے کے دوران ٹیم نے کندن پور کے رہائشیوں اور متاثرہ افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ کندن پور، باجرہ گڑھی اور تھاتھی نامی تین دیہات بنے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ کندن پور، باجرہ گڑھی اور تھاتھی نامی تین دیہات بنے۔