جمیکا کے یوسین بولٹ تیسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے میں کامیاب
،تصویر کا کیپشنچین کے شہر بیجنگ میں جاری عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں مردوں کے سو میٹر کی دوڑ مشہور ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے جیت لی ہے۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو ہونے والے مقابلے میں 29 سالہ بولٹ یہ فاصلہ 9.79 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی چیمپیئن بنے۔
،تصویر کا کیپشنان کے قریب ترین حریف امریکہ کے 33 سالہ جسٹن گیٹلن رہے جنھوں نے مقررہ فاصلہ 9.80 سیکنڈز میں طے کیا اور چاندی کا تمغہ جیتا۔
،تصویر کا کیپشنفائنل ریس میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور سونے اور چاندی کے تمغے کے حقداروں کا فیصلہ فوٹو فنش کے ذریعے کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے ہی ٹریون برومل اور کینیڈا کے آندرے ڈی گریس 9.911 سیکنڈز کے ساتھ کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔
،تصویر کا کیپشنیہ ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں بولٹ کا نواں طلائی تمغہ ہے۔ ان نو تمغوں میں سے تین انھوں نے سو میٹر کی دوڑ میں حاصل کیے ہیں اور امریکہ کے کارل لوئیس اور مورس گرین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنسیمی فائنل میں بجھی بجھی سے کارکردگی کے برعکس بولٹ اسی فارم میں نظر آئے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو ہی ہونے والی سیمی فائنل دوڑ میں یوسین بولٹ اگرچہ 9.96 سیکنڈز میں اپنی ہِیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تھے لیکن ان کی کارکردگی کو اس معیار کا قرار نہیں دیا گیا تھا جس کے لیے وہ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبولٹ کے برعکس جسٹن گیٹلن نے سیمی فائنل میں سو میٹر کا فاصلہ 9.77 سیکنڈز میں طے کر کے بولٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنجہاں یوسین بولٹ پر کبھی بھی اس قسم کی قوت بخش ادویہ کے استعمال کا الزام نہیں لگا وہیں جسٹن گیٹلن ایسی ادویات کے استعمال کرنے کی وجہ سے پابندی کا شکار رہ چکے ہیں۔