گونی نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے کم از کم 15 افراد ہلاک۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں حکام کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں گونی نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکئی افراد گھروں کے پتھروں اور کیچڑ میں دھنس جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبعض اطلاعات کے مطابق جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے ان میں کئی افراد لاپتہ ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہزاروں افراد کو اونچے مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور بعض اندرون ملک پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک موقع پر ٹائفون گونی کی وجہ سے 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنتاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بعد میں جیسے جیسے یہ طوفان تائیوان کے ساحل کی طرف بڑھتا گیا اس کی رفتار کم ہوتی گئی۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن کے محکمۂ موسمیات کے مطابق فلپائن میں ہر سال آنے والے اوسطاً 20 طوفانوں میں سے یہ اس سال کا نواں طوفان ہے۔
،تصویر کا کیپشنپہاڑی علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے لینڈ سلائڈ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ موجود ہے۔
،تصویر کا کیپشنبہت سے مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں اور آمد و رفت کا راستہ نہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشن اب اس طوفان کا رخ جنوبی جاپان کی جانب ہے اور وہاں پہلے سے ہی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔