کشیدگی اور تنازعوں کے سائے میں پاک بھارت مذاکرات
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کو حریت کانفرنس کے سرکرہ رہنماؤں کو تقریباً دو گھنٹوں کے لیے نظر بند کیا گیا۔ اس سے پہلے دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے حریت کے رہنماؤں کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی تھی۔ مسٹر عزیز بھارتی کے قومی سلامتی کے مشیر سے دلی میں اتوار کو بات چیت کرنے والے ہیں۔ حریت کے رہنماؤں کی نظر بندی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے لیکن سرتاج عزیز سے ان کی مجوزہ ملاقات نے پھر ایک تنازع کی شکل اختیار کر لی ہے۔ دلی سے سہیل حلیم کي رپورٹ