اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش دھماکے کی تصاویر
،تصویر کا کیپشناتوار کو اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے خود کش دھماکے میں صوبائی وزیر داخلہ سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے
،تصویر کا کیپشنصوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں ڈیرے کی چھت گر گئی۔ جس کے باعث صوبائی وزیر داخلہ سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب پولیس کے مطابق ملبے تلے افراد میں شجاع خانزادہ کی سکیورٹی پر مامور ڈی ایس پی حضرو شوکت شاہ ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کی لاش نکال لی گئی۔
،تصویر کا کیپشنوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےشادی خان گاؤں سے زخمیوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنامدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔