برطانیہ میں دنیا کے دور افتادہ مقامات پر کی جانے والی فوٹوگرافی کی نمائش کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشندنیا کی بہترین سفری فوٹوگرافری کے مقابلے کے لیے جمع کرائی جانی والی خوبصورت تصاویر میں ایک قطبی ریچھ کی تصویر بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2014 کے مقابلے میں انعام پانے والی فوٹوگرافر لی ہاروی کی دو تصاویر جن میں ایک افریقی ملک نمیبیا کے ہیمبا قبائل کی عورتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلی ہاروی کی ایک اور تصویر میں ایتھوپیا کے مقدس شہر لالیبلا میں واقع سینٹ جارج چرچ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر جانی ہگلینڈ کی جمہوریہ کانگو میں لی جانے والے اس تصویر میں کنشاسا کی گلیوں میں عام لوگوں کی زندگی کے ایک لمحے کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر ٹیری سٹیلی کی اس تصویر میں میکسیکو میں واقع زیرِ آب غاروں کا ایک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجانی ہگلینڈ کی اس تصویر میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک عمررسیدہ خاتون کا کلوازاپ دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے بہترین بلیک اینڈ وائٹ تصویر قرار دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبلیک اینڈ وائٹ کے زمرے میں فوٹوگرافر سو اوکانل‘کی یہ تصویر دوسرے نمبر پر آئی۔
،تصویر کا کیپشنپیوٹ ٹرسبلسکی کی تصاویر میں ناروے کے دور افتادہ علاقوں میں سائیکل سواروں کو دکھایاگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی فوٹوگرافر جیرڈ بارکر نے بنگلہ دیش میں جنگلی شہد نکالنے کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
،تصویر کا کیپشنویتنام میں کھینچی جانی والی ان تصاویر پر سیموئل فش کو بہترین نوجوان سفری فوٹوگرافر کا ایوارڈ ملا ہے۔
،تصویر کا کیپشننمیبیا کے علاقے ڈیڈولی میں شاذ و نادر ہی دھند پڑتی ہے، اس لیے یہ تصویر لینے کے لیے فوٹوگرافر مارسل وین اووسٹن کو کافی انتظار کرنا پڑا ۔
،تصویر کا کیپشنپیٹر کیری نے یہ تصاویر کسی خشک صحرائی وادی میں نہیں بلکہ شمالی انگلینڈ میں لی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلاطینی امریکہ کے ملک چلی میں لی گئی یہ تصویر فوٹوگرافر ٹوریز ڈلپین کے فن کی مظہر ہے۔