کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشن کولمبو میں دو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کی۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے اوپنر کوسل پریرا اور ے تھیسارا پریرا کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی اننگز میں جے سوریا 40 اور کپوگیدرا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو میچ میں پہلی کامیابی راحت علی اوپنر دلشان کو آؤٹ کر کے دلائی۔ وہ دس رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے تین اوورز میں 16 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انور علی، سہیل تنویر، شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنعماد وسیم نے فرنینڈو کی گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انھوں نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنانور علی نے 17 گیندوں 46 رنز بنائے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشنٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 22 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
،تصویر کا کیپشن کولمبو میں دو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔