پاکستان بمقابلہ سری لنکا

ہمبنٹوٹا میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچوایں اور آخری ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روز میچ میں سری لنکا نے دلشان اور کوشل پریرا کی عمدہ 164 رنز کی شراکت کی بدولت 368 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روز میچ میں سری لنکا نے دلشان اور کوشل پریرا کی عمدہ 164 رنز کی شراکت کی بدولت 368 رنز بنائے۔
کوشل پریرا نے 109 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنکوشل پریرا نے 109 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔
دلشان 62 رنز بنا کر احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنے دس ہزار رنز بھی اسی میچ میں مکمل کیے۔
،تصویر کا کیپشندلشان 62 رنز بنا کر احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنے دس ہزار رنز بھی اسی میچ میں مکمل کیے۔
سری لنکن کپتان بھی اس میچ میں ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ 70 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور سریوردانا کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 114 رنز جوڑے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن کپتان بھی اس میچ میں ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ 70 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور سریوردانا کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 114 رنز جوڑے۔
پاکستان کی جانب سے سوائے راحت علی کے کوئی بھی بولر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ راحت علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے سوائے راحت علی کے کوئی بھی بولر وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ راحت علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 51 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گری جب احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 51 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گری جب احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
احمد شہزاد کے بعد آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 35 رنز ہی بنا سکے۔ وہ رن آوٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشناحمد شہزاد کے بعد آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 35 رنز ہی بنا سکے۔ وہ رن آوٹ ہوئے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بھی اس میچ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 27 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد بھی اس میچ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 27 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔
محمد حفیظ جو اس سیریز میں سنچری سکور کر چکے ہیں تاہم پانچویں اور آخری میچ میں 37 رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ جو اس سیریز میں سنچری سکور کر چکے ہیں تاہم پانچویں اور آخری میچ میں 37 رنز ہی بنا سکے۔