چترال میں سیلاب کے بعد امدادی کام جاری (تصاویر: بلال احمد)
،تصویر کا کیپشنایک ہفتے سے زیادہ گزرنے کے باوجود چترال میں مسلسل پہاڑی ندی نالوں میں وقفے وقفے سے طغیانی کا سلسلہ جاری ہے۔ (تصاویر بلال احمد، بی بی سی چترال)
،تصویر کا کیپشنضلع چترال میں اتالیق کا پل مقامی لوگوں کے لیے تفریحی مقام بنا ہوا ہے جہاں وہ اس پل پر کھڑے ہوکر آنے والے سیلاب کا نظارہ کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسیلاب سے کئی علاقوں کی سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے سے ان علاقوں تک رسائی کا واحد ذریعہ ہیلی کاپٹر سروس ہے۔
،تصویر کا کیپشنپوری وادی چترال کے لیے صرف دو ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں جو کہ ناکافی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامدادی کارکنوں کو بھی بظاہر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنچترال سکاؤٹس کے گراؤنڈ سے مختلف علاقوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء روانہ دی جاتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجتے ہیں جس سے بازار بند ہوجاتے ہیں اور چند لوگ سیلابی ریلہ گزر جانے کا انتظار کرتے ہیں۔