فوٹوگرافر کیرولس جینولس نے ڈرون کیمرے کے ذریعے مشرقی یورپ کی فضائی تصاویر بنائی ہیں
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر کیرولس جینولس نے ڈرون کے ذریعے مشرقی یورپ کی فضائی تصاویر بنائی ہیں۔ ان تصاویر میں تیراکی کرتی ہوئی ایک خاتون کی یہ تصویر بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنليتھوانيا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ کیرولس نے یہ تصویر کروشیا کے شہر سینج کے ساحل پر بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’مختلف زاویوں سے تصاویر بنانے سے ہمیں ان تمام چیزوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے جنھیں ہم عام طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنجینولس کا کہنا ہے کہ ’مجھے ڈرون کو محفوظ طریقے سے اڑانے اور کئی دوسرے آلات کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگا تھا۔ یہ میرے لیے ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشن’میں نے یہ تصاویر چار ماہ میں بنائی ہیں اور اس کے لیے میں نے سو سے زیادہ پروازوں کا استعمال کیا۔‘ یہ تصویر ليتھوینيا کی ایلکٹری نائی جھیل میں تیرتے ہوئے لوگوں کی ہے۔
،تصویر کا کیپشن’یہ تمام تر تصاویر چار ماہ کے دوران لی گئی ہیں۔ میں نے یہ تصاویر کروشیا اور سلوواکیہ میں لی ہیں۔‘ (تھرمل سپا، بیسینوا، سلوواکیہ)
،تصویر کا کیپشنلیتھوانیا تین بلقانی ریاستوں میں سے سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جنوبی ہے اور جینولس مختلف مقامات پر انتہائی غیر معمولی تصاویر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔اس تصویر میں ایک شخص بیلٹک سمندر کے ساحل پر گھڑ سواری کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنڈرون کیمرہ لینے سے پہلے جینولس کو کسی اونچے مقام کو تلاش کرنا پڑا تھا جہاں سے وہ فضائی نظارہ کر سکے۔’میں کسی بھی اونچی جگہ جیسے چھتیں یا پہاڑیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہا تاکہ اچھی تصویر بنا سکوں۔‘
،تصویر کا کیپشنجینولس ہمیشہ سے فضائی تصاویر لینے کے شوقین رہے ہیں اور انھوں نے 2013 میں مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔(لیتھوانیا،گلیو جھیل میں چھوٹی کشتی)
،تصویر کا کیپشن’میں نے موبائل فوٹوگرافی کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 2014 میں اسی کیٹگری میں دوبارہ میں نے کامیابی حاصل کی۔‘ (تمام تصاویر: کیرولس جینولس/ ریکس فیچرز)