’دونوں جانب سے برف پگھلی ہے‘

برطانیہ میں مقیم خان آف قلات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری شورش میں دونوں جانب سے برف پگھلی ہے۔ بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر سے خصوصی بات چیت میں میر سلیمان داؤد کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی پاکستان واپسی کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو تین شرائط بھیجی ہیں جن میں بلوچستان میں لاشوں کا سلسلہ بند ہونا، چادر اور چاردیواری کا احترام اور فوجی آپریشن کا خاتمہ شامل ہیں۔