میکسیکو میں ’آگ کا آتش فشاں‘

کولیما کے آتش فشاں سے راکھ کا اخراج اور نقل مکانی

میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں آتش فشاں سے راکھ کے اخراج اور ممکنہ بڑے پیمانے پر پھٹنے کے اندیشے کے باعث سینکڑوں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں آتش فشاں سے راکھ کے اخراج اور ممکنہ بڑے پیمانے پر پھٹنے کے اندیشے کے باعث سینکڑوں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔
میکسیکو کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ نکلنے سے 1913 والے آثار لگ رہے ہیں جب بڑی پیمانے پر یہ آتش فشاں پھٹ پڑا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمیکسیکو کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ نکلنے سے 1913 والے آثار لگ رہے ہیں جب بڑی پیمانے پر یہ آتش فشاں پھٹ پڑا تھا۔
آتش فشاں سے زیادہ راکھ جمعرات سے نکلنا شروع ہوئی تھی جس کے بعد سے کولیما نامی آتش فشاں کے جنوبی اور جنوب مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس آتش فشاں سے 2.8 کلومیٹر بلند راکھ کے بادل اٹھ رہے ہیں ہے۔
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں سے زیادہ راکھ جمعرات سے نکلنا شروع ہوئی تھی جس کے بعد سے کولیما نامی آتش فشاں کے جنوبی اور جنوب مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس آتش فشاں سے 2.8 کلومیٹر بلند راکھ کے بادل اٹھ رہے ہیں ہے۔
کولیما نامی آتش فشاں سے راکھ مقامی آبادی پر گر رہی ہے اور حکام نے 12 کلومیٹر کا علاقہ سیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی ہوائی اڈہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولیما نامی آتش فشاں سے راکھ مقامی آبادی پر گر رہی ہے اور حکام نے 12 کلومیٹر کا علاقہ سیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی ہوائی اڈہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آتش فشاں کے قریبی گاؤں پر دو انچ راکھ گری ہے جبکہ اس کے ساتھ بارش ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق آتش فشاں کے قریبی گاؤں پر دو انچ راکھ گری ہے جبکہ اس کے ساتھ بارش ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سول پرٹیکشن رابطہ کار کا کہنا ہے ’اس آتش فشاں کے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر محض 800 افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان سب افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنسول پرٹیکشن رابطہ کار کا کہنا ہے ’اس آتش فشاں کے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر محض 800 افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان سب افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔‘
کولیما آتش فشاں کو میکسیکو میں ’آگ کا آتش فشاں‘ بھی کہتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکولیما آتش فشاں کو میکسیکو میں ’آگ کا آتش فشاں‘ بھی کہتے ہیں۔