،تصویر کا کیپشن تجربہ کار یونس خان اور نوجوان شان مسعود کی شاندار بیٹنگ اور ناقابل شکست ڈبل سنچری شراکت نے پالیکلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 217 رنز بن چکے ہیں جو ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
،تصویر کا کیپشن شان مسعود کا یہ پانچواں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انھوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان بھی اس اننگز سے پہلے اس سیریز میں بڑا سکور نہیں کر پائے تھے لیکن یہ بات سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان جیسا ورلڈ کلاس بیٹسمین زیادہ دیر تک بڑی اننگز کے بغیر نہیں رہ سکتا اور انھوں نے آج اپنی 30 ویں سنچری داغ دی۔
،تصویر کا کیپشنپالیکیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنے کپتان اینجلو میتھیوز کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنمیتھیوز کا ساتھ چندی مل نے دیا جنھوں نے نہ صرف نصف سنچری بنائی بلکہ میتھیوز کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 117 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی فاسٹ بولر عمران خان نے چھ اوورز میں پانچ وکٹیں لے کر سری لنکا کو 376 رنز کی مجموعی برتری ہی حاصل کرنے دی۔
،تصویر کا کیپشن377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو دوسرے ہی اوور میں احمد شہزاد کی خدمات سے محروم ہونا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنسورنگا لکمل نے دوسری اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں سری لنکن ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی۔
،تصویر کا کیپشندوسرے اینڈ سے پرساد نے اظہر علی کو چندی مل کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر شان مسعود نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
،تصویر کا کیپشنشان کا ساتھ تجربہ کار یونس خان نے دیا اور ان دونوں نے مل کر 80 رنز سے زیادہ کی شراکت قائم کی۔