شمع کی کہانی، کرائے کی کوکھ کا کاروبار

میرا سیال ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ وہ ايک مصنف بھی ہیں۔ وہ مغرب میں بسنے والے ایشیائی نژاد افراد پر بننے والے ڈراموں جیسا کہ ’بھاجی آن دی بیچ‘ وغیرہ میں کام کر چکی ہیں۔

وہ ’انیتا اینڈ می‘ اور ’لائف از ناٹ آل ہا ہا ہی ہی‘ جیسے ناولز کی مصنفہ ہیں اور اب سولہ سال بعد اُن کا نیا ناول ’دی ہاؤس آف ہِڈن مدرز‘ منظر عام پر آیا ہے۔

بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے اُن سے ملاقات کی اور پہلا سوال اُن کے نئے ناول ہی کے بارے میں پوچھا کہ آخر اِس کا موضوع ہے کیا؟