انڈونیشیا میں مال بردار فوجی طیارہ رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مال بردار فوجی طیارہ شمالی سماٹرا میں ایک شہری علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا اور اس میں عملح سمیت 122 افراد سوار تھے اور خدشہ ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمدان نامی شہر میں طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
،تصویر کا کیپشنفوج کے ایک ترجمان فواد باسیا نے کہا ہے کہ طیارہ دوپہر 12 بج کر آٹھ منٹ پر فضائیہ کے اڈے سے اڑا تھا اور دو منٹ بعد ہی پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد سے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے میں سوار افراد کے علاوہ زمین پر کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تھیں لیکن شدید آگ اور دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات درپیش تھیں۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں ماضی میں بھی فوجی مال بردار طیاروں کے گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔