،تصویر کا کیپشنکراچی میں گذشتہ دنوں شدید گرمی پڑنے سے 1300 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنگرمی کی اس شدید لہر میں گزشتہ دو دنوں میں معمولی سی کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی صوبۂ سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگرمی اور لو سے متاثر ہونے والوں، خاص کر عمر رسیدہ افراد کو ہپستالوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنصوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گرمی اور لو سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان غریبوں کی ہے جن کے پاس رہنے کو گھر نہیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبجلی کی لوڈشیڈنگ نے شدید موسم میں لوگوں کی مشکلات مزید اضافہ کر دیا ہے اور لوگ گھروں کے باہر کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی شہر میں فوج اور رینجرز نے خصوصی کیمپ قائم کیے ہیں جہاں شہریوں کو پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنملک کے باقی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم ہے اور لوگ ٹھنڈک کی تلاش میں ندی، نالوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایسے موسم میں پانی بہت بڑی نعمت ہے۔ جہاں پانی نظر آتا ہے لوگوں کی بھیڑ لگ جاتی ہے جو پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈک بھی حاصل کرتے ہیں۔