کویت، فرانس اور تیونس میں دہشت گردی

کویت، فرانس اور تیونس میں دہشت گردی کے واقعات تصاویر میں

کویت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت کویت سٹی میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنکویت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت کویت سٹی میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے میں میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس دھماکے میں میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک تنظیم نجد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنشدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک تنظیم نجد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تیونس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک سیاحتی مقام سوسہ کے ساحل پر واقع دو ہوٹلوں پر حملے میں کم از کم 37 افراد مارے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنتیونس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک سیاحتی مقام سوسہ کے ساحل پر واقع دو ہوٹلوں پر حملے میں کم از کم 37 افراد مارے گئے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تیونس، برطانیہ، جرمنی اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنوزارتِ داخلہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تیونس، برطانیہ، جرمنی اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’ہوٹل امپیریئل مرحبا‘ کے سامنے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ ’ہوٹل امپیریئل مرحبا‘ کے سامنے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
فرانس کے شہر لیون کے قریب ایک فیکٹری پر مبینہ اسلامی شدت پسندوں کے ایک حملے میں ایک شخص کا سر قلم کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے شہر لیون کے قریب ایک فیکٹری پر مبینہ اسلامی شدت پسندوں کے ایک حملے میں ایک شخص کا سر قلم کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی مصنوعات بنانے والی اس فیکٹری پر حملے کے دوران کئی چھوٹے دھماکے بھی ہوئے۔ ’ایئر پراڈکٹس‘ نامی یہ کپمنی امریکی ہے۔
،تصویر کا کیپشنذرائع کے مطابق فضائی مصنوعات بنانے والی اس فیکٹری پر حملے کے دوران کئی چھوٹے دھماکے بھی ہوئے۔ ’ایئر پراڈکٹس‘ نامی یہ کپمنی امریکی ہے۔