کراچی کے عوام گرمی سے بےحال

کراچی میں شدید گرمی کا شکار افراد کی ہلاکتوں میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
متاثرین میں زیادہ تر افراد عمر رسیدہ ہیں جو حبس زدہ انتہائی گرم موسم میں ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمتاثرین میں زیادہ تر افراد عمر رسیدہ ہیں جو حبس زدہ انتہائی گرم موسم میں ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے۔
شہر کے موسم میں تو بتدریج بہتری آ رہی ہے لیکن ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے موسم میں تو بتدریج بہتری آ رہی ہے لیکن ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔
فوج اور رینجررز نے شہر میں 20 سے زیادہ مقامات پر ہیٹ سٹروک سینٹر قائم کیے ہیں جہاں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوج اور رینجررز نے شہر میں 20 سے زیادہ مقامات پر ہیٹ سٹروک سینٹر قائم کیے ہیں جہاں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کراچی کے نجی اور سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے نجی اور سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
شہر کے مردہ خانوں میں بھی مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش نہیں بچی ہے۔
،تصویر کا کیپشنشہر کے مردہ خانوں میں بھی مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش نہیں بچی ہے۔
گرمی کی اس لہر کے دوران شہر کا درجۂ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا لیکن ماہرین کے مطابق محسوس کی جانے والی گرمی 49 ڈگری تھی۔
،تصویر کا کیپشنگرمی کی اس لہر کے دوران شہر کا درجۂ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا لیکن ماہرین کے مطابق محسوس کی جانے والی گرمی 49 ڈگری تھی۔
گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے جسے جو بھی ذریعہ میسر آ رہا ہے، وہ اسے استعمال کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگرمی کی شدت کم کرنے کے لیے جسے جو بھی ذریعہ میسر آ رہا ہے، وہ اسے استعمال کر رہا ہے۔
شہر میں مختلف مقامات خصوصاً ہسپتالوں کے باہر عوامی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہر میں مختلف مقامات خصوصاً ہسپتالوں کے باہر عوامی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔