پاکستان بمقابلہ سری لنکا

گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی جانب سے سوائے کوشل سلوا کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ کوشل سلوا 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنگال ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی جانب سے سوائے کوشل سلوا کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ کوشل سلوا 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو پہلی کامیابی سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ 19 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو پہلی کامیابی سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ 19 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل سلوا نے شاندار بلے بازی مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی جانب سے کوشل سلوا نے شاندار بلے بازی مظاہرہ کیا۔
پاکستانی سپنرز نے بہترین بولنگ کی اور سری لنکن ٹیم کو 300 رنز تک محدود کر دیا۔ ذوالفقار بابر نے تین جبکہ یاسر شاہ اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی سپنرز نے بہترین بولنگ کی اور سری لنکن ٹیم کو 300 رنز تک محدود کر دیا۔ ذوالفقار بابر نے تین جبکہ یاسر شاہ اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی اوپنر ایک بار پھر کوئی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ محمد حفیظ دو اور احمد شہزاد نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی اوپنر ایک بار پھر کوئی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ محمد حفیظ دو اور احمد شہزاد نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آغاز میں ہی تین وکٹیں گر جانے کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنآغاز میں ہی تین وکٹیں گر جانے کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے۔
تاہم یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 47 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنتاہم یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 47 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اسد شفیق اور سرفراز احمد کریز پر موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اسد شفیق اور سرفراز احمد کریز پر موجود تھے۔