بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے نتیجے میں کئی مقامات پر دیواریں اور درخت گر گئے۔ اطلاعات کے مطابق بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ سنیچر کو شہر میں سکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبارش کی وجہ سے سڑکیں تلابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور حکام پانی کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق نیوی کے حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپانی کی وجہ شہر میں ذرائع مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو واپس اپنے گھروں میں پہنچنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنبارش کی وجہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبارش کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو سکول سے واپس لانے میں مشکلات کا سامنا رہا اور اسی وجہ سے سنیچر کو سکول بند رہیں گے۔
،تصویر کا کیپشنسڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور بسوں کی آمد و رفت ممکن نہیں رہی اور موٹر سائیکل چلانے میں میں مشکل رہی۔
،تصویر کا کیپشنسڑکوں پر پانی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کے بند ہونے کے منظر عام تھے۔