بارش سے متاثرہ گال ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن تصاویر میں۔
،تصویر کا کیپشنگال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے۔
،تصویر کا کیپشندوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کوشل سلوا اور اینجلو میتھیوز کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 80 اور دس رنز بنائے تھے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے اور کوشل سلوا نے اننگز شروع کی۔
،تصویر کا کیپشنسنگاکارا کو رن آؤٹ سے بچنے کے لیے ڈائیو لگانا پڑی۔ فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس گیا جنھوں نے سنگاکارا کے حق میں فیصلہ دیا۔
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض نے اپنے پانچویں اوور میں کرونارتنے کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوا دی۔ وہ 21 رنز بنانے کے بعد سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کی تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز دو سال کے مختصر عرصے میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی چوتھی سیریز ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم سنہ 2006 کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی۔ آخری بار اس نے انضمام الحق کی قیادت میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔