پاکستانی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی 17 جون سے شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم نے منگل کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچنے کے بعد بدھ کو پریکٹس شروع کر دی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس کے مطابق سری لنکا میں سیریز آسان نہیں ہو گی کیونکہ سری لنکن ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم سری لنکا کے دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ 17 جون سے گال میں دوسرا ٹیسٹ 25 جون سے کولمبو اور تیسرا ٹیسٹ تین جولائی سے پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم احمد شہزاد بھی شامل ہیں، جنھیں جنھیں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کے دورے میں صرف ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنٹیسٹ سکواڈ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو چار ٹیسٹ میچوں کی آٹھ اننگز میں 62. 20 کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو اسی کے دیس میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں ہرانا ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ میں اسد شفیق بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کی۔ تلنگا اور سلوا پریکٹس سیشن میں شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔ پاکستان نے 2011 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ دو ٹیسٹ سیریز برابر رہی ہیں۔