پاکستانی ٹیم سری لنکا کے دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔
،تصویر کا کیپشنسلیکشن کمیٹی نے پہلے مرحلے میں مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے جبکہ محدود اوورز کے میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشن پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی۔
،تصویر کا کیپشن اس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے اپنے ملک میں تینوں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں پاکستان نے 2011 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ دو ٹیسٹ سیریز برابر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے اور انھیں امید ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔