گلگت بلتستان کی دوسری قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شمالی علاقےگلگت بلتستان کی دوسری قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے خطے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں: (تصاویر: تنویر احمد خان، بی بی سی اردو، گلگت)
،تصویر کا کیپشنپولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
،تصویر کا کیپشنان انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمختلف فرقوں میں بٹی ہوئی آبادی والے گلگت بلتستان میں انتظامیہ کی زیادہ توجہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ پہلا موقع ہے کہ خطے میں انتخابات کے لیے پرامن انعقاد کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنفوج کے معاونت کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اور گلگت بلتستان سکاؤٹ کے چھ ہزار اہلکار بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 33 ہے جن میں سے چھ خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔
،تصویر کا کیپشن چھ لاکھ سے زیادہ باشندے اس الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے جن میں لگ بھگ 45 فیصد خواتین ہیں۔
،تصویر کا کیپشنضلع دیامیر میں خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل آسان بنانے کے لیے اضافی پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناِن انتخابات میں صرف دو خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں جن کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے۔