گلگت بلتستان میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم جاری۔
،تصویر کا کیپشنگلگت بلتستان کی پہلی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہاں آٹھ جون کو عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔(تصاویر: تنویر احمد خان، بی بی سی اردو، گلگت)
،تصویر کا کیپشناسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے 200 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات کے دوران اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان دکھائی دیتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک نئی جماعت عام آدمی پارٹی بھی اس مرتبہ انتخابات میں اپنا زور آزما رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنگلگت کے عوام سیاسی جلسوں میں زیادہ جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجگہ جگہ مختلف پارٹیوں اور امیدواروں کے پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں جہاں ہر عمر کے رضاکار نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجلسے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں میں بچوں سمیت ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانتخابات کے موقع پر حالات پرامن رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ انتخابات کے برعکس اس مرتبہ امیدوار انتخابی مہم پر زیادہ رقم خرچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانتخابی مہم شہر کے علاوہ مضافات کے دشوار گزار علاقوں میں بھی چلائی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے کی تنگ سڑکوں پر انتخابی ریلیوں اور جلوسوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے لگا ہے۔